سندھ حکومت کا کراچی کیلئے ایک ارب روپے کی 20 بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کیلئے ایک ارب روپے کی 20 بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی سی ون بھی منظور کرلی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ایک ارب 18 کروڑ 90 لاکھ روپے کی 20 نئی بسیں خرید جارہی ہیں، پی سی ون کے مطابق کراچی کے لیے 100 بسیں خریدی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی بسوں کے بعد یورپی معیار کی بسیں بھی آنے کا امکان
محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 20 بسیں خریدی جائیں گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق جاپانی امدادی ادارے جائکا ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کیلئے امداد دیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










