منگل، 5-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ، 59 میں سے 39 پر پیپلزپارٹی کامیاب

27 مارچ, 2023 11:12

کراچی : سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ری پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ 59 نشستوں میں سے 39 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

9 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، 6 نشستیں جی ڈی اے کے حصے میں آئیں۔ چیئرمین، وائس چیئرمین کی 16 میں سے 10 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔ چیئرمین، وائس چیئرمین کی 3 نشستوں پر آزاد اور 2 پر جی ڈی اے کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا کراچی کیلئے ایک ارب روپے کی 20 بسیں خریدنے کا فیصلہ

چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ایک نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔ جنرل ممبر کی جنرل ممبر کی 32 میں سے 22 نشستوں پر پیپلزپارٹی، 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

جنرل ممبر کی ایک نشست پر ایم کیو ایم پاکستان، جمعیت علماء اسلام اور پی ٹی آئی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11 میں سے 7 نشستوں پر پی پی، 2 پر جی ڈی اے میدان مارنے میں کامیاب رہی۔

سندھ کے ان 15 اضلاع کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی ہر نشست پر بازی مارتی نظر آئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔