پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

دلوں پر راج کرنے والے فرزندِ کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 30 سال مکمل

01 اپریل, 2023 11:27

بھارت نے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کے معتبر تشخص سے گھبرا کر انہیں مختلف طریقوں سے ڈرانے کی کوشش کی، جس میں ناکامی کے بعد جعلی حملے میں ان کو شہید کردیا۔

پہلے کشمیری سرجن ڈاکٹر عبدالاحد گورو 24 نومبر 1939 کو سرینگر میں پیدا ہوئے، جنہوں نے 1987 میں اوپن ہارٹ سرجری کی۔ وہ تحریکِ آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رُکن تھے۔

ڈاکٹر عبدالاحد گورو تمام حلقوں میں عزت کی نِگاہ سے دیکھے جاتے تھے، متعدد بار حکومت اور مجاہدین کے درمیان ثالثی بھی کی۔ بھارتی حکومت ان سے عالمی سطح پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل چشم کشائی پر نالاں تھی۔

نڈر اور بے باک رویے سے باز رکھنے کیلئے ان پر دو بار قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔ یکم اپریل 1993 کو ان کی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاش سرینگر کے علاقے باچپورہ میں پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مندر کے کنویں کی چھت گرنے سے 35 افراد ہلاک

بھارتی فورسز نے شہادت کا ملبہ حزب المجاہدین پر دھر دیا، لیکن ایشیاء واچ اور فزیشن فار ہیومن رائٹس کی مشترکہ تحقیقات نے بھارتی حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ڈاکٹر عبدالاحد کی شہادت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا تھا۔

سابق بھارتی وزیر وجاہت حبیب اللہ کے مطابق بھارتی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو قتل کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالاحد کا انتہائی معتبر تشخص بھارتی فورسز کو کھٹکتا تھا۔ بھارتی فورسز نے ذوالقرنین نامی زیر حراست دہشتگرد کو ڈاکٹر گورو کے قتل کے بدلے رہائی کا وعدہ کیا تھا، بعد ازاں ذوالقرنین کو بھی جعلی انکاؤنٹر میں مار دیا۔

ڈاکٹر عبدالاحد کے جنازے پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ان کے بہنوئی عاشق حسین سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔ آج شہید حکمت کی سماجی خدمات و لازوال قربانیوں و جدوجہد آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ خدمات کے اعتراف میں کشمیری عوام ڈاکٹر عبدالاحد کو شہید حکمت کے لقب سے یاد کرتی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔