امریکا اور کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں

امریکا اور کینیڈا کے سیکیورٹی اداروں نے بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے عالمی سطح پر ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔
امریکا اور کینیڈا کے سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا شدید تنگ کر دیا ہے۔
مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کی معاشی پالیسی بری طرح ناکام، بھارت میں ڈگریوں کے باوجود نوجوان بے روزگار
امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھارتی نژاد اور بھارتی مجرموں کی مسلسل گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شخص کو فراڈ اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ 21 سالہ بھارتی ملزم ایک بڑے جعلساز گروہ کا مالی سہولت کار تھا۔ اس بھارتی شہری کے فراڈ کی وجہ سے 59 سال سے 87 سال تک کی عمر کے معمر افراد کو 7.5 ملین ڈالر سے زائد کا شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











