پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

عراق میں رواں سال کے پہلے ریت کے طوفان نے بغداد کو لپیٹ میں لے لیا

01 اپریل, 2023 11:22

2022 میں، عراق نے ایک درجن سے زیادہ ریت کے طوفانوں کا سامنا کیا، جو ایک بے مثال تعداد تھی۔

ریت کے طوفان نے بغداد سمیت وسطی عراق کو لپیٹ میں لے لیا، جو اس سال بنجر ملک میں آنے والا پہلا موسمی واقعہ ہے۔ طوفان کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کاروں، گھروں سمیت ہر جگہ دھول و مٹی چھا گئی۔

مغربی ہواؤں سے چلنے والا یہ طوفان الانبار صوبے سے نکل کر بغداد اور صوبہ صلاح الدین تک پہنچ گیا۔ مقامی حکام اب تک ان لوگوں کی تعداد کے اعداد و شمار فراہم کرنے سے قاصر ہیں، جنہیں طوفان سے متعلق سانس کی تکالیف کے لیے طبی علاج کی ضرورت محسوس ہوئی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان میتھم الصفی نے بتایا ہے کہ اندرون عراق اور باہر پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کاپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

پچھلے سال ریت کے طوفان نے ہوائی ٹریفک میں خلل ڈالا تھا، کئی بار اسکولوں اور دفاتر کو بندش  کا سامنا ہوا۔ ہزاروں افراد کو سانس کی تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اقوام متحدہ نے عراق کو دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل کیا ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

وزارت ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک ہر سال 272 ڈسٹ ڈے کا تجربہ کر سکتا ہے، جو 2050 تک بڑھ کر 300 سے زیادہ ہو جائے گا۔

عراق کے محکمہ موسمیات کے ترجمان، عامر الجابری نے کہا کہ یہ طوفان خشک سالی، بارش کی کمی (اور) ندیوں کے خشک ہونے کے باعث پیدا ہوا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔