پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15.6 بلین ڈالر قرض کی منظوری دے دی

01 اپریل, 2023 11:23

یوکرین کے ادائیگی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیئے آئی ایم ایف نے مزید 15.6 بلین ڈالر قرض جاری کردیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے یوکرین کے لیے 115 بلین ڈالر کے کل بین الاقوامی امدادی پیکج کے ایک حصے کے طور پر 15.6 بلین ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن نے روس کو یوکرین کو تباہ کرنے کی اجازت دی ہے: ٹرمپ

بیان کے مطابق اس فیصلے سے یوکرین کے بین الاقوامی عطیہ دہندگان اور شراکت داروں سے بڑے پیمانے پر رعایتی مالی اعانت کو متحرک کرنے کی توقع ہے، تاکہ یوکرین کے توازن ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے، درمیانی مدت کی بیرونی عملداری حاصل کرنے اور قرضوں کی پائیداری کو بحال کرنے میں مدد ملے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی توسیعی فنڈ سہولت یوکرین کو تقریباً 2.7 بلین ڈالر کی فوری تقسیم کی اجازت دے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔