پرتگال : ایک این جی او کا ٹک ٹاک پر بچوں سے منافع کمانے کا الزام پر مقدمہ دائر

مقمہ کرنے والے گروپ نے بیان میں کہا کہ 13 سال سے کم عمر کے بچوں سے ٹک ٹاک ان کی خاص کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع کما رہا ہے۔
پرتگال میں مقیم یورپی صارفین کے تحفظ کے گروپ نے 13 سال سے کم عمر کے بچوں کو مبینہ طور پر والدین کی رضامندی کے بغیر اکاؤنٹ میں سائن اپ کرنے اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات پر عمل درآمد میں ناکامی پر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک میں عمر کی حد کے باوجود، یہ کم عمر صارفین کی رجسٹریشن کو روکنے کے طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں کرتا۔ عدالت سے غیر قانونی طرز عمل کو ختم کرنے اور مالی معاوضے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا : سیکیورٹی خدشات کے باعث سرکاری آلات میں ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی
ان کا کہنا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صورتحال بچوں کو ان کی اخلاقی، نفسیاتی اور جسمانی سالمیت اور ان کی حفاظت اور صحت کے ساتھ ساتھ ان کی نجی اور خاندانی زندگی کے قربت کے لیے خطرات سے دوچار کرتی ہے۔ وہ بچوں سے منافع کما رہا ہے۔
ٹک ٹاک نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا، لیکن پرتگالی اخبار کو ایک بیان میں کہا کہ اس کے صارفین اور ان کے ڈیٹا کی حفاظت کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












