اسرائیلی پولیس کا مسلسل دوسری رات مسجد اقصیٰ پر حملہ، 12 فلسطینی زخمی، 350 گرفتار

اسرائیلی پولیس نے مسلسل دوسری رات یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، جس کے چند گھنٹے بعد انہوں نے پہلے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا، 12 فلسطینی شہری زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے عرب اور مسلم دنیا کی مذمت کے باوجود مسجد اقصیٰ کے احاطے پر مسلسل دوسری رات چھاپہ مار کر فلسطینی نمازیوں پر اسٹن گرنیڈ اور ربڑ کی اسٹیل گولیاں برسائی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح دستے مسجد کو زبردستی نمازیوں سے خالی کر رہے ہیں۔
مسجد اقصیٰ پر مسلسل دوسری رات چھاپہ مار کارروائی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کا نمازیوں پر حملہ، سات فلسطینی زخمی
اسرائیلی فورسز کی جانب سے نابلس میں زہریلی گیس کے کنستر پھینکے جانے سے کم از کم 12 فسلطینی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ایک اور شخص شمالی شہر ہیبرون کے قریب بیت عمر کے قصبے میں گولہ بارود کا نشانہ بنا۔
بیت عمر میں درجنوں افراد کے زہریلی گیس سے دم گھٹنے کی اطلاعات آئیں، جبکہ جنین اور بیت لحم کے شہروں کے قریب بھی تشدد کیا جا رہا ہے۔
یروشلم میں فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ مسجد کے اندر اور اس کے اطراف میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے، اور زخمیوں میں سے کم از کم تین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے کچھ ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔
ہلال احمر نے مزید کہا کہ ایک موقع پر ان کی ایمبولینسوں کو پولیس نے نشانہ بنایا اور زخمیوں تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نے 350 سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی گروپوں نے جمعرات کی علی الصبح اسرائیل پر کئی راکٹ داغے۔ دو راکٹ بحیرہ روم کی سمت اور پانچ اسرائیل کی طرف داغے گئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












