جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

کراچی : گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، دو عمارتیں زمین بوس، چار فائر فائٹرز جاں بحق

13 اپریل, 2023 12:37

کراچی : گتہ فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہونے سے چار فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے، جس پر وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیو کراچی گبول ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کی عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے بعد فائر برگیڈ نے پہنچی اور آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا، اس دوران متاثرہ عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے، جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ محسن شریف، 40 سالہ خالد شہزاد، 35 سالہ سہیل اور 55 سالہ افضل کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کا عمل جاری ہے۔

چاروں فائر فائٹرز کی لاشیں سہراب گوٹھ پر واقع سردخانے سے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، محمد سہیل کی میت کو ورثاء حیدرآباد لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مردم شماری میں آبادی کم ہوگئی، کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہو سکتا ہے : فواد چوہدری

فائرمین خالد کی میت شاہ فیصل، فائرمین محسن کی میت نیو کراچی اور محمد افضال کی میت کو ورثاء کے ہمرا ملیر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں 2 چار منزلہ عمارتیں تھیں۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے دوران عمارت منہدم ہوئی۔ متاثرہ عمارت کے ساتھ کے الیکٹرک کی دو پی ایم ٹیز بھی زد میں آئیں۔

وزیراعظم نے جاں بحق فائر فائیٹرز کو خراج عقیدت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلق خدا کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے فائر فائٹرز کی بہادری لائق تحسین ہے۔

وزیر اعظم نے سندھ حکومت کو ہدایت دی کہ شہید فائر فائٹرز کے اہل خانہ کی مالی مدد اور بچوں کی کفالت کی جائے۔ کراچی میں آگ لگنے کے واقعات پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔