خیبر پختونخوا الیکشن کیس : صدر، گورنر، وفاقی حکومت سے 19 اپریل تک جواب طلب

پشاور : ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی استدعا پر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا الیکشن کی تاریخ کیلئے دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور : تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں ملوث چھ دہشت گرد گرفتار
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ہڑتال ہے، اس لئے وکلاء پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کا معاملہ ہے، فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جلد آئندہ تاریخ دی جائے۔
عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، گورنر خیبر پختونخوا اور صدر مملکت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












