پارلیمنٹ کو اس کے اختیار سے روکنے کو ہم بلکل بھی قبول نہیں کریں گے : قمر زمان کائرہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی رہنماء نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ پارلیمنٹ کو اس کے اختیار سے روکنا چاہتے ہیں؟ ہم اسے قبول کرلیں گے؟ بلکل بھی نہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان و کشمیر قمر زمان کائرہ نے حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ کے دوران کہا کہ صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہوتا ہے۔ ابھی بل پارلیمنٹ کے پاس ہے اور سپریم کورٹ نے ٹیک اپ کرلیا۔ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا اس لئے یہ قابل قبول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹکراؤ کی کیفیت پارلیمان کی طرف سے نہیں ہے : اعظم نذیر تارڑ
انہوں نے کہا کہ بینچ کی تشکیل پارلیمان کو قانون سازی سے روکنے کے مترادف ہے۔ بینچ کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، درست کیا جائے۔ اسی ادارے کے وقار اور اختیار کیلئے سیاسی جماعتوں نےجہدوجہد کی۔ صدر نے ابھی تک اس بل پر فائنل رائے نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا، کیا آپ پارلیمنٹ کو اس کے اختیار سے روکنا چاہتے ہیں؟ کیا دنیا میں کہیں ایسا ہوا ہے یا ہم اسے قبول کرلیں گے بالکل بھی نہیں۔ ماحول تلخ ہوگیا، اسے ٹھنڈا کرنا ضروری ہے، غصے کے فیصلے نہیں ہوں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









