بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

آزاد کشمیر : سردار تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے خلاف اپیل مسترد

13 اپریل, 2023 15:10

مظفر آباد : آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ میں سردار تنویر الیاس کی توہین عدالت میں نااہلی کی درخواست پر چیف جسٹس راجا سعد اکرم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دیگر ججز میں جسٹس رضا علی خان اور خواجہ نسیم شامل تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے کل آپ کی اسٹیٹمنٹ پڑھی، مجھے دکھ ہے۔ آپ ان کا بیان پڑھیں میں وزرات عظمیٰ کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ آپ نے کہا ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون سے نابلد ہونے کا نتیجہ ہے۔ یہ ایسا پہلا کیس ہے کہ 3 دفعہ آپ کی اپیل پر اعتراض لگا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ تھوڑا وقت نکال کر ہمیں بھی سکھائیں، آپ بہت پڑھے لکھے ہیں۔ آپ پریس کانفرنس کرتے ہیں کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے، آپ شاید زیادہ پڑھے لکھے ہیں۔ وزیراعظم بار بار عدالت کو جوتے کی نوک پر رکھنے کی بات کرتے ہیں۔

چیف جسٹس راجا سعید اکرم نے کہا کہ عدالتوں کو گالیاں دیں گے، ہم تو عدالتوں میں ہی پوچھیں گے۔ میں وزارت عظمیٰ کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں کیا یہ سیاسی بیان ہے؟ یہ الزام لگاتے ہیں عدالتیں اسٹے دیتی ہیں آج خود اسٹے لینے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نااہل قرار

چیف جسٹس نے کہا کہ کورٹ کے سامنے توہین تسلیم کرنے پر جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ یہ تو ہائیکورٹ نے پھر صبر سے کام لیا۔ یہ عام انسان کی جانب سے توہین نہیں بلکہ وزیراعظم کی جانب سے ہے۔ اس عمل سے سب کو توہین کی شہہ ملے گی۔

چیف جسٹس راجا سعید اکرم نے ریمارکس دیئے کہ رات کو نوٹس ہوا، آگے سے کہتے ہیں کہ میں اتنا فالتو ہوں کہ کورٹ جاؤں۔ یہ نارمل آدمی کی بات نہیں۔ اسلامی ڈوپلمنٹ پراجیکٹ کا کیس کب سے چل رہا ہے۔ چیرٹی پروگرام میں دھواں نکالنے کا کہتے ہیں۔ میں گفتگو کی تصدیق کرتا ہوں۔

تنویر الیاس کے وکلاء نے کہا کہ شوکاز نہیں دیا گیا، اگر عدالت مطمن نہیں تھی تو نوٹس دیا جاتا۔ ضابطے کے تحت طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے ان کو اس طرح نکال دیا،جیسے کسی چپراسی کو بھی نہیں نکالا جاتا۔ انہوں نے اپنے تحریری جواب میں لکھا ہے کہ یہ آؤٹ آف کنٹیسٹ لکھا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کشمیر نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے معطلی کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آئندہ اپیل کی سماعت کرکے میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔