پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحادی جماعتوں کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کردیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےاتحادی حکومت کی جماعتوں کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اراکین پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں: آصف زرداری
کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









