فرد واحد کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا: خواجہ آصف

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شیلڈ لگا کر ایک شخص آرہا ہے کہہ رہا ہے جان کا خطرہ ہے، فرد واحد کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 4 دہائیوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث مسائل کا سامنا ہے، ہمارے فوجی شہید ہوئے، پولیس ایف سی والے شہید ہوئے، افغانستان سے لوگوں کو لا کر یہاں بسایا گیا، وہ جب سے یہاں آئے ہیں دہشت گردی بڑھ گئی ہے، ان لوگوں کو یہا ں لانے والے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بدلتا مؤقف مذاکرات میں رکاوٹ ہے، آفر کی وجہ ستمبر کی تبدیلیاں تو نہیں؟ خواجہ آصف
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج ان لوگوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، آج یہ لوگ زمان پارک میں بھی جاکر بیٹھے ہوئے ہیں، شیلڈ لگا کر ایک شخص آرہا ہے کہہ رہا ہے جان کا خطرہ ہے، یہ ڈرامے ہیں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، جان کا خطرہ تو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تمہیں جان کا خطرہ ہے تو نہ کرو ایسا کام گھر میں بیٹھو، فرد واحد کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









