بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

یوکرین میں روسی میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک، 17 زخمی

15 اپریل, 2023 11:19

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

روسی میزائلوں نے اپنے ہدف کے تعاقب میں مشرقی یوکرین کے شہر سلوویانسک کو نشانہ بنایا، جہاں حکام کے مطابق 10 رہائشی عمارتوں اور دیگر مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین امن مذاکرات میں نئے عالمی نظام کی تشکیل مدنظر رکھی جائے : روس کا مطالبہ

یوکرینی حکام کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ سات افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ واقعے میں اب تک کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد پانچ منزلہ عمارت کی دو اوپری منزلیں گر گئیں اور متاثرہ مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں جائزہ لے رہی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔