منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

نجی بات چیت ریکارڈ کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،ثاقب نثار کا آڈیو لیک پر ردِعمل

25 اپریل, 2023 15:45

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو لیک پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں،کسی بھی شہری کی نجی بات چیت ریکارڈ کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

کسی کی نجی گفتگو ریکارڈ کرکے یہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟یہ لوگ آئین،قانون اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ طارق رحیم میرے دوست اور سنیئر قانون دان ہیں۔

انہوں نے مجھ سے قانونی رائے مانگی جو میں نے دے دی،مجھے نہیں علم کس لیے رائے مانگ رہے تھے۔ میں آزاد شہری ہوں،اس وقت چیف جسٹس ہوں اور نہ کسی بینچ کا حصہ ہوں،اپنے بیٹے کے دفتر میں بھی لوگوں کو مفت قانونی مشاورت دیتا ہوں۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسروں کی گفتگو ریکارڈ کر کے اپنے سیاہ کارناموں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ 

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورخواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک ہو گئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔