کراچی: سی پی ایل سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

کراچی: سی پی ایل سی اور بلوچ کالونی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو جونیجو ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان غلام نبی اور گل شیر کو ٹیکنیکل سپورٹ کے ذریعے گرفتار کیا گیا، قتل کا مرکزی ملزم شامیر حسین فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک پتن : حقیقی بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر سات افراد کو قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات سے قبل خیرپور سے کراچی آئے تھے، مقتول عامر بھٹی کے لاپتہ ہونے کی شکایت 18 اپریل کو درج ہوئی تھی، مقتول کی لاش گزشتہ روز بلوچ کالونی میں نالے سے ملی تھی، مقتول کی گاڑی وقوعہ سے کچھ فاصلے پر لاوارث حالت میں ملی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے مقتول کا موبائل فون وین میں پھینک دیا تھا، مقتول عامر بھٹی کو ملزمان نے کیوں قتل کیا؟ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









