ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے چیئرمین اسلم بھوتانی ہوں گے۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ، خالد حسین مگسی، وجیہا قمر اور ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمے دار ثاقب نثار ہیں: طلال چودھری
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی اپنی تحقیقات اور انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی ادارے کی مدد لے سکے گی۔ کمیٹی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو سامنے آئی تھی۔ آڈیو می نجم ثاقب پی ٹی آئی کا انتخابی ٹکٹ دلانے کے بدلے ایک کروڑ 20 لاکھ کا تقاضا کر رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









