امریکا سے جنگ کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کا وقت آگیا؛ ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو اب مناسب وقت پر طاقت اور وقار کے ساتھ ختم کیا جانا چاہیے۔
ڈاکٹروں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران ایک مضبوط پوزیشن میں ہے، اس لیے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے یہ موزوں وقت ہے۔
مسعود پزیشکیان نے دعویٰ کیا کہ دنیا ایران کی کامیابی کو تسلیم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران میں اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر امریکا کو عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔
ایرانی صدر نے جون میں امریکا کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کا بھی دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مفاہمت میں ایران کی جانب سے ہتھیار ڈالنے یا اپنے مؤقف سے دستبردار ہونے کی کوئی شرط شامل نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمت 60 دن کے اندر ایک وسیع معاہدے کی بنیاد بن سکتی تھی، تاہم بعد میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے، جس کے باعث مذاکرات آگے نہ بڑھ سکے۔
یہ مفاہمت 17 اگست کو مؤثر طور پر ختم ہوگئی، جس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور مذاکرات کے مستقبل سے متعلق صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی ہوگئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












