جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

میر رضا قتل کیس، تفتیشی ٹیم نے پہلے ایم ایل او کا موبائل فون تحویل میں لے لیا

21 اگست, 2026 15:38

کراچی کے تاجر میر رضا کے قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے پہلے میڈیکو لیگل آفیسر کا فون تحویل میں لے کر پولیس سرجن سے تفصیلی بریفنگ حاصل کر لی۔

کراچی کے معروف نوجوان تاجر میر رضا کے ہائی پرفائل قتل کیس کی تحقیقات میں انتہائی اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیس کی باریک بینی سے تفتیش کرنے والی اعلیٰ سطح کی تفتیشی ٹیم نے مقتول کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر اسامہ شیخ کا زیرِ استعمال موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تفتیش کار ایم ایل او کے موبائل فون کا ڈیٹا، واٹس ایپ چیٹس اور تمام کال ریکارڈز حاصل کر کے کیس کا حصہ بنائیں گے۔

کیس میں پیش آنے والی یہ پیش رفت پہلی اور دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹس کے نتائج میں سامنے آنے والے مبینہ تضاد اور سوالات کے بعد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دوسرے روز میں داخل

اسی سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کو باقاعدہ طلب کیا اور ان سے مسلسل 2 گھنٹے تک طویل اور تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔

تفتیشی افسران نے دونوں پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مختلف نکات اور تضاد پر پولیس سرجن سے کڑے سوالات پوچھے، جس پر ڈاکٹر سمیعہ نے حکام کو تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق جب تفتیشی ٹیم نے یہ سوال کیا کہ میر رضا کو گولی کہاں سے لگی؟ تو پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے تفتیشی ٹیم کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مقتول کو گولی عقب یعنی پیچھے کی جانب سے ہی فائر کی گئی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ گولی میر رضا کی پیٹھ پر لگی تھی، جو اندرونی اعضا کو نشانہ بناتے ہوئے سینے کو چیرتی ہوئی باہر نکل گئی۔

فی الوقت سینئر اور تفتیش کے ماہر ترین افسران میر رضا کے اس قتل کی تمام زاویوں سے انتہائی باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔