جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیرداخلہ کی ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

21 اگست, 2026 21:49

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیرداخلہ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیرداخلہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ملائیشیا کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان، ملائیشیا کا مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، فیلڈ مارشل  عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان، ملائیشیا کے درمیان اسٹریٹجک روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔