پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

کے الیکڑک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی

03 مئی, 2023 13:50

اسلام آباد : چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اجلاس میں 3 روپے 70 پیسے کا اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

3 روپے 70 پیسے بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں پڑے گا۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکڑک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔ سوئی سدرن سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی بڑھ گئی ہے یا پھر ہمارے خرچے بھی ؟

نیپرا کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔ کے الیکڑک نے 1900 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کی۔

کے الیکڑک حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 19 فیصد بہتری لائی گئی ہے، جس پر چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5،7 سال میں کے الیکڑک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی۔ درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہوچکی ہے۔ متبادل اور سستے ذرائع پر انحصار بڑھ رہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔