پولنگ کی تاریخ دینے کا صدارتی اختیار ختم کرنے کی ترمیم منظور

اسلام آباد : کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔ نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔ منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل دائر، پنجاب انتخابات 14 مئی کو کرانا نامکمن قرار
واضح رہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیئے صدر مملکت عارف علوی نے تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









