چینی وزیر خارجہ کل 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ دونوں وزرائے خارجہ پاک چین اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان سے کھاد اور چینی کی پڑوسی ملک میں اسمگلنگ ناکام، ہزاروں بوریاں برآمد
پاکستان اور چین کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کیلئے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ پاک چین اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین میں ہوا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









