پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

عمران خان کی تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت 16 مئی تک منظور

04 مئی, 2023 10:44

لاہور : خصوصی عدالت نے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری درخواست ضمانت 16 مئی تک منظور کر لی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔

عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلی۔ فواد حسن فواد کو بھی 16 مئی تک حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں : بابر اعوان

دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں میں فواد چوہدری، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فرخ حبیب، زبیر خان نیازی شامل ہیں۔

عمران خان کی جانب سے ظفر اقبال منگن نے دلائل پیش کیے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کیخلاف 140 مقدمات قائم ہیں، جن میں سے لگ بھگ چالیس دہشت گردی قانون کے تحت بنے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔