جعلی پرچوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے : حماد اظہر

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ لوگ اس رجیم سے نفرت کرتے ہیں، جعلی پرچوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی جانب سے جعلی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ اس ماحول میں معاملات کو خراب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت 16 مئی تک منظور
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ میں غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے۔ عوام عمران خان کے آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ عمران خان کی جگہ کوئی اور لیڈر ہوتے تو شاید آج اس طرح کا امن و امان نظر نہ آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مراد سعید کیخلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لوگ اس رجیم سے نفرت کرتے ہیں، ڈنڈے کے زور پر عوام کا ذہین تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ جعلی پرچوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












