پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

چور نے بائیک رائیڈر کے ذریعے نابینا قاری کو موبائل فون واپس بھجوا دیا

04 مئی, 2023 12:50

اسلام آباد : بصارت سے محروم قاری امجد کا موبائل دھوکے سے چوری کرنے والا شخص میڈیا پر خبر چلنے سے گھبرا گیا۔

گلستان جوہر کی جامعہ دارالہدی کے موذن اور نعت خواں نابینا قاری امجد کو ان کا موبائل واپس مل گیا۔ چور نے بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس بھجوایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے کی کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی پر تحقیقات تاخیر کا شکار

بائیک رائڈر کے مطابق گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائڈ بک کروائی تھی۔ رائڈ بک کروانے والے شخص نے جامعہ دارالہدی میں قاری امجد کو موبائل فون دینے کا کہا۔ جب موبائل حوالے کیا تو واقعے کا علم ہوا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔