چوہدری وجاہت کی درخواست خارج، چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم مسترد کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کو صدر برقرار رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کی پارٹی صدارت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ ق لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی درخواست دائر
الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کر دی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












