پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

جی 20 کا اجلاس ہونا ایک جارحانہ بھارتی اقدام ہے: طاہر اشرفی

04 مئی, 2023 16:22

لاہور: طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف واضع ہے، جی 20 کا اجلاس ہونا ایک جارحانہ بھارتی اقدام ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، جی 20 کا اجلاس ہونا ایک جارحانہ بھارتی اقدام ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، تمام عالمی قوتوں سے درخواست ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جارہا ہے، آرمی چیف نے جو مؤقف اپنایا ہے اس کی تائید کرتے ہیں، انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر عالمی برادری فوری ایکشن لے، عالمی برادری بھارت کے جارحانہ اقدامات پر ہماری اپیل پر غور کرے۔

انہوں نے کہا کہ 19 مئی کو آل پارٹیز کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی، ہمارا وفد جلد جی 20 ممالک کے وفود سے ملاقات کرے گا، امید ہے جی 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف واضع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم سرکاری دورے پر بھارتی شہر گووا پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسا اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، 200 سے زاہد چرچ اور 500 سے زائد مساجد کو نقصان پہنچایا گیا، رمضان میں مساجد اور عیسائیوں کے تہوار پرچرچ کو بند کیا گیا، آر ایس ایس ایک دہشت گرد جماعت ہے، ہندوستان میں اقلیت سے بد ترین سلوک کیا جا رہا ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جی 20 میں شامل ممالک سے معاملات پر غور کرنے کی اپیل کرتے ہیں، تمام مذہنی رہنماوٴں سے اپیل کرتے ہیں وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں، مقبوضہ کشمیر پر بھارت اختلاف پیدا کرنا چاہتا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔