پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

04 مئی, 2023 16:00

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔