وفاقی حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر تیار، سپریم کورٹ میں جواب جمع

اسلام آباد : پنجاب انتخابات کیس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اٹارنی جنرل کے ذریعے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
جواب کے مطابق حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں۔ ملکی کے بہترین مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہیں۔ تحریم انصاف نے ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملہ پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی۔ قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہو، تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا۔ حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک دکھائی۔ اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل دائر، پنجاب انتخابات 14 مئی کو کرانا نامکمن قرار
وفاقی حکومت نے بھی الیکشن پر مذاکرات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، جس کے مطابق حکمران اتحاد یقین رکھتا ہے کہ سیاسی معاملات کا حل سیاسی بات چیت میں ہے۔ ملک کے وسیع ترین مفاد میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہیں۔ بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









