عمران خان کی میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع

اسلام آباد : عدالت نے الیکشن کمیشن اور بیرسٹر علی ظفر کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی اور ڈی سیٹ کرنے کے خلاف کیس میں درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل عمران خان ، بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ویسے ایک سیکنڈ کا کیس ہے، لیکن پتہ نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اصل ایشو یہ ہے کہ یہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس فل بینچ کے سامنے زہر سماعت ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں آپ کا کیس کب لگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس: عمران خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز، نیب نے جواب جمع کرا دیا
علی ظفر نے کہا کہ ہمارا کیس لاہور میں 19 مئی کو شاہد کیس لگا ہوا ہے۔ مسلسل کیسز لگے ہوئے ہیں، میں نے چھٹی پر بھی جانا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ خالد اسحاق صاحب کی طرف سے، آج التواء کی درخواست آئی ہے۔ اس کیس کو ہم پھر پیر کو رکھ لیتے ہیں۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ پیر کو مشکل ہوجاتا ہے لاہور جانا ہوتا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ویسے لاہور والوں کے لیے پیر کا دن واقعی مشکل ہوتا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور بیرسٹر علی ظفر کی استدعا پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










