مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس آج لندن میں ہوگا، موجودہ صورتحال پر حکمت عملی بنائی جائے گی

اسلام آباد : مستقبل کی حکمت عملی حکمران جماعت ن لیگ کی اہم ترین بیٹھک آج لندن میں ہوگی، قائد ن لیگ بڑی مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف بھی قائد ن لیگ کیساتھ اہم ترین ون آن ون ملاقات کریں گے، جس کے بعد اہم ترین اجلاس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال، پارلیمنٹ کا ردعمل سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کے تین ادوار کے اختتام اور اس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
مذاکرات مزید آگے بڑھانے یا نہ بڑھانے کے معاملات، حالیہ صورتحال میں ایگزیکٹو آرڈر سمیت دیگر آپشنز، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکمت عملی، مستقبل میں سیاسی اتحاد یا انتخابی ایڈجسٹمنٹ اور منشور پر غور ہوگا۔
آنے والے بجٹ، عوامی ریلیف، معاشی صورتحال، آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ ن لیگ مستقبل کے معاشی پلان، میثاق معیشت کی تجاویز سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کرے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










