تحریک طالبان پاکستان کے گوہر گروپ کے دہشتگرد ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے

اسلام آباد : دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔
دہشتگرد سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر بھی دہشتگرد کارروائیاں ترک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے سرنڈر ہونے پر تیار ہوگیا ہے۔ گوہر گروپ اندرونی ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہے۔ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث دہشتگرد گوہر اپنے ماتحت دہشتگردوں کا اعتماد کھو بیٹھا۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کے ساتھ چیت کرنے کا صحیح وقت نہیں : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
بڑھتی ہلاکتوں، مالی مسائل اور اندرونی اختلافات کے باعث گوہَر گروپ کے مزید دہشتگرد بھی سیکورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں۔ دہشتگرد گوہر نے محسود دہشتگردوں خصوصاً شفیر اللہ گروپ پر اسے بدنام اور قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔
دھشتگرد گوہر مقامی عمائدین سے اپنے سرنڈر کیلئے امداد کا خواہاں ہے۔ سیکیورٹی ادارے اپنی شب و روز کاوشوں سے دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










