لاہور کے ہر اسکول میں پودے لگانے کے عمل کو یقینی بنانے کا حکم

لاہور : عدالت نے ہر اسکول میں پودے لگانے کے عمل کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے تمام اداروں کو اگلے جمعے تک رپورٹس جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پانی کے بے دریغ ضائع پر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موگہ سسٹم بحال کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ایم ڈی واسا ذمہ دارن کیخلاف کارروائی کریں، نہیں تو عدالت ایم ڈی کیخلاف کارروائی کرے گی۔
چیئرپرسن جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 19 موگے کھلوائے گئے، جن میں سے 10 بند تھے۔ جب ہم نے کہا کہ لکھ کر دیں تو 5 موگے مزید کھول دئیے گئے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہم نے موگے کھلوائے تھے، جس سے زیر زمین پانی کی سطح کم ہونا رک گئی تھی۔ اگر میں یہ سماعت کرنا چھوڑ دوں تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ انگریزوں نے یہ سارا کچھ کیسے ریکارڈ کیا، دیکھیں پڑھیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ یہ دفتروں میں بیٹھے رہتے ہیں، لمبی لمبی گاڑیوں میں آتے ہیں۔ یہ صرف دفتروں سے نکل کر ایک چکر لگا لیں تو سارا شہر ٹھیک ہوسکتا ہے۔ میں یہاں سے گھر جاتا ہوں تو 110 چیزین دیکھتا ہوں جو غلط ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ ذمہ داری کی بات ہے، اگر یہ بھی محسوس کریں تو سب سدھر سکتا ہے۔ کبھی آپ نے سوچا تھا کہ مئی میں ایسا موسم ہوگا۔ ابھی بھی ہمیں ناں پتہ چلا کہ کیا ہو رہا ہے، یہ قدرت کا انتقام ہے۔ بلوچستان کا حال دیکھیں سیلاب تباہی یہ رخ لاہور کا بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو 15 ارب ڈالر تک قرضے دے گا
جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ جو بارشیں ہم دیکھ رہے ہیں اگر دوبارہ بارش آگئی تو لاہور ڈوب جائے گا۔ میرا جیسا ایک عام آدمی سمجھ رہا ہے، ان کو کیوں سمجھ نہیں آرہی؟
عدالت نے ہر اسکول میں پودے لگانے کے عمل کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر اسکول کے پرنسپل تک عدالتی حکم پہنچائیں۔
چیئرمین واٹر کمیشن نے کہا کہ میرے گھر کے باہر بھی پلانٹس لگے ہوئے ہیں، لیکن مسئلہ ان کی حفاظت کا ہے۔ درخت پودے تو لگ جاتے ہیں، ان کی حفاطت نہیں کی جاتی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے ہر کام میرے حکم پر نہ کریں خود سے بھی کچھ کریں۔ اظہر صدیق کہاں ہیں؟ جس پر بتایا گیا کہ وہ انگلینڈ گئے ہوئے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کہیں انہوں نے پارٹی تو تبدیل نہیں کرلی۔
عدالت نے گورنمنٹ کالج میں درخت کاٹنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کالج کے رجسٹرار کو 8 مئی کو طلب کرلیا اور تمام یونیورسٹیوں میں درخت کاٹنے کی پابندی سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ٹریفک خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بلاکس کی فراہمی کی رپورٹ ڈی اے سے طلب کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لینے اور آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










