اس وقت اقتدار کی جنگ چل رہی ہے، ہر ادارہ اپنی حدود کے تحت سپریم ہے : شہزاد وسیم

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جانبدار ادارہ ہے، اقتدار کی ایک جنگ چل رہی ہے۔ ہر ادارہ اپنی حدود و قیود کے تحت سپریم ہے۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی گئی اس میں چیف الیکشن کمیشن کا لیٹر لگا ہوا ہے۔ یہ لیٹر آپ کے نام پر لکھا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن جو کہہ رہا ہے وہ توہین عدالت کے ذمے میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پیرا میں الیکشن کمیشن خود کہہ رہا ہے کہ کا الیکشن 90 دن میں ہونے چاہیے ہیں، لیکن اگر مگر کے ساتھ دوسرے پیرے میں کہا کہ سازگار ماحول ضروری ہے۔ انہیں نظر آرہا ہے کہ الیکشن میں انہیں بری طرح شکست ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ دن آگے کر رہے تھے، پھر مہینے آگے کے گئے اور اب سال آگے لے جا رہے ہیں۔ اسی لیٹر میں الیکشن کمیشن نے دھمکی بھی دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کہتا ہے تنقید ہوئی تو یہ الیکشن کمیشن کی توہین ہوگی۔ یہ جانبدارانہ الیکشن کمیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز منصوبہ ختم، ایک ہزار سے زائد افراد فارغ
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ جو ماحول یہ چاہ رہے ہیں، انہیں یہ ماحول نہیں ملے گا۔ یہ تاثر مل رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جانبدار ادارہ ہے۔ اس وقت اقتدار کی ایک جنگ چل رہی ہے۔ ہر ادارہ اپنی حدود و قیود کے تحت سپریم ہے۔
شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم تصور کر لیتے ہیں کہ جو پارلیمنٹ نے کہہ دیا وہ حرف آخر ہے۔ ایک رولنگ پھر قاسم سوری نے بھی دی تھی، اس پر بھی غور کیا جائے۔ پھر آدھی رات کو عدالتیں کھولیں گئیں۔ ریاست ایک جسم کی مانند ہے اور پارلیمنٹ اس کی روح کی مانند ہے۔
انہوں نے کہا کہ قراردادوں اور تقریروں سے آئین تبدیل نہیں ہوتے۔ پارلیمنٹ کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ پنجاب اور کے پی میں کونسی حکومت ہے؟ اس سب کا مقصد صرف الیکشن سے فرار ہے۔ آج جو ترمیم پچھلی تاریخوں میں سامنے لائی گئی، وہ سب کرپشن کے کیسز معاف کرانے کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو آواز اٹھاتا ہے تو اس کو دھمکیاں دیں جاتی ہیں۔ ایک سابق وزیر اعظم جس کو گولیاں لگیں اور حملہ ہوا۔ وہ تمام مشکلات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ جب کہ دوسرا سابق وزیر اعظم ملک سے فرار ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ آئین کے تحت چلیں اور اپنی ذات کے لیے قانون کو استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ عدالتوں کا اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










