بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت مودی سے محبت بڑھانے کیلئے ہے : اعجاز چوہدری

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ملک انتخابات کی طرف جانا چاہتا ہے اور یہ حکومت بھارت جانا چاہتی ہے، گووا کا دورہ مودی کے ساتھ محبت بڑھانے کیلئے ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ وزیر سیروتفریح بن گئے ہیں۔ کوئی ملک ایسا نہیں جہاں یہ سیروتفریح کیلئے نہ گئے ہوں۔ اب وزیرخارجہ گووا بیچ پر پائے جاتے ہیں۔
اس دوران سینیٹ میں حکومتی بینچز پر شور ہوا، جس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ مودی کے یاروں کو پریشانی ہو رہی ہے، تو تشریف رکھیں۔ گووا کا دورہ مودی کے ساتھ محبت بڑھانے کیلئے ہے۔ امپورٹڈ حکومت مودی کی محبت میں گرفتار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : ملک میں ایک ساتھ انتخابات کیس کی سماعت مکمل
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔ ملک انتخابات کی طرف جانا چاہتا ہے اور یہ حکومت بھارت جانا چاہتی ہے۔ ان کو ذرا سا آئینہ دکھایا ہے، تو یہ پریشان ہوگئے ہیں۔ میں وہ بات کر رہا ہوں جو بھارت اور دنیا کا میڈیا کہہ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 13 ماہ میں وزیر خارجہ کو توفیق نہ ہوئی کہ افغانستان جائیں۔ یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ آور ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










