منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

بھارت سے تعلق معمول کے مطابق چاہتے ہیں : وزیر خارجہ بلاول بھٹو

05 مئی, 2023 18:45

وزیر خارجہ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ ہمارا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ بھارت سے تعلقات معمول کے مطابق ہونے چاہئیں۔

گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے اگست 2019 میں جو یک طرفہ قدم اٹھایا ہے اس کے بعد صورتحال مشکل ہوگئی، اس اقدامات سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بھارت کو بات چیت کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہوگا، بھارت بین الاقوامی اور دو طرفہ سمجھوتوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو بات چیت کا کیا مستقبل ہوگا؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی موقع پر ایسا نہیں لگا کہ پاک بھارت اختلاف کی وجہ سے فورم پر اثر پڑا ہے، بھارت کے عوام اور میڈیا کا جو بھی موقف ہو ہم بہتر تعلقات چاہتے ہیں، جس طرح میری آمد کو کور کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی اہمیت زیادہ ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی، ایک کے سوا تمام وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

بلاول بھٹو نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل ہونے چاہئیں، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کو بات چیت کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہوگا، پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کھیلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت جانا تھا لیکن ان کو ویزا نہیں دیا گیا، کھیل کو سیاست اور خارجہ پالیسی سے الگ ہونا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2026 میں ایس سی او کی چیئرمین شپ پاکستان کے پاس ہوگی، امن ہماری منزل ہے۔

یہ پڑھیں : سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے دہشت گردی کو ہتھیار بناکر استعمال نہیں کرنا چاہیے : بلاول بھٹو زرداری

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔