اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد : عمران خان نے آج کے روز پورے ملک بھر میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ جڑواں شہروں میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کسی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں۔
انتظامیہ نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ بھی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ریلی کی وجہ سے مہمان وزیر خارجہ کے آمد و رفت میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف نے ریلی سے مشروط بیان حلفی کا پاس نہ رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز منصوبہ ختم، ایک ہزار سے زائد افراد فارغ
دوسری طرف وفاقی پولیس نے بغیر اجازت ریلی نکالنے والوں کو خبردار کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہے، بغیر اجازت ریلی نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس سے کسی ریلی کی اجازت نہیں لی گئی۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس انتظامات کرے گی۔ جلسے، جلوسوں اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہے۔ بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کل شہریوں کو رستوں کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












