ہوش کے ناخن لیں، انتخابات کرائیں، کیا بند کمروں میں چند لوگ فیصلہ کریں گے؟ فرخ حبیب

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں ملک کو انتخابات کی طرف جانے دیں، کیا بند کمروں میں چند لوگ فیصلہ کریں گے؟
پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سلطنت جاتی امراء کا آئین نافذ کر دیا جائے۔ جہاں جسٹس تارڑ مرحوم جیسے جج ہوں اور یہ اپنی مرضی کے فیصلے لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حالت یہ ہے کہ یہ ایسی شہباز اسپیڈ ہے کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی بارہ فیصد تھی، آج ساڑھے اڑتالیس فیصد پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں۔ یہ اپنی کیٹ واک کے لیئے بھارت گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : ملک میں ایک ساتھ انتخابات کیس کی سماعت مکمل
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ یہ ساری ذمہ داری پی ڈی ایم کی حکومت کی ہے۔ پاکستان کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ کیا بند کمروں میں چند لوگ فیصلہ کریں گے؟
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آپ نے ایف آئی آرز کاٹ لیں، قتل کی دفعات لگا دیں، صحافیوں کو زندانوں میں ڈال دیا۔ ان سب چیزوں کے باوجود قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ رانا ثنااللہ نامی چابی والے طوطے کی چابی کس کے ہاتھ میں ہے، ہمیں یہ بھی پتہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ جاتے جاتے قوم کو علی بابا چالیس چور کے ٹولے صورت میں ٹولہ دے کر گیا ہے۔ ہوش کے ناخن لیں ملک کو انتخابات کی طرف جانے دیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












