سی ٹی ڈی کی لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد گرفتار

لاہور : سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کی گئی کارروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کارروائیاں کی ہیں۔
کارروائیوں کے دوران القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے خلاف لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10 مقدمات درج کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے 2 افسروں سمیت 17 اہلکار شہید
دہشت گردوں میں مہتاب، طارق، گل اعظم، معاویہ، عماد، وارث، جبار و دیگر شامل ہیں، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر، پمفلٹ اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔ دہشت گرد نیٹ ورک حساس شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ مکمل کرچکے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









