عابد شیر علی کا ثاقب نثار کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے کرپشن کی تفتیش کی جائے، ثاقب نثار کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو مسیحا بنا کر سازش کے تحت پیش کیا گیا۔ پاکستان کی ترقی کا سفر سازش کے تحت ڈی ریل کیا گیا۔ روشنیوں کے پاکستان کو عمر ان خان نے تاریکیوں میں جھوک دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ کے ذریعے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان نے ملک میں ہر سطح پر انتشار پھیلایا۔ کون سے کردار تھے، جنہوں نے ہنستے بستے پاکستان کو نقصان پہنچایا؟ آصف کھوسہ اور ثاقب نثار نے جو کردار ادا کیا سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کئی کئی ماہ تک جیلوں میں رکھا گیا۔ نواز شریف کا کیا قصور تھا؟ عمران خان کی ہر روز ضمانتیں ہوجاتی ہیں، کوئی پوچھے والا نہیں۔ بی آر ٹی اسکینڈل، بلین ٹری سونامی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی۔
لیگی رہنماء نے کہا کہ ثاقب نثار اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے کرپشن کی تفتیش کی جائے۔ پارلیمان سے درخواست ہے ثاقب نثار کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ آزاد پارلیمان آج آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









