پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے : سعید غنی

06 مئی, 2023 15:23

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کو عہدوں سے ہٹا کر جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا گیا، افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ وزیرخارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کچھ چیزوں کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر پی ٹی آئی نے اعتراض کیا۔ پی ٹی آئی اور بی جے پی ایک ہی پیچ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کراچی کے کچھ علاقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ الیکشن میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔ کل 11 نشستوں میں سے اکثریت میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمان نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عابد شیر علی کا ثاقب نثار کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مہم چلائی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کی باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں ایسی مثالیں کم ملتی ہیں، جہاں وزیراعظم کو پھانسی دی جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو ہر طرح کا ریلیف مل رہا ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔ منتخب نمائندوں کو عہدوں سے ہٹا کر جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔