چین پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کو تیار ہے : چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد : چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے تحفظات کو سنجیدہ لیں گے، چین پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی و انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔
چینی وزیر خارجہ چن گینگ نے کہا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز صدر علوی سے ملاقات ہوئی۔ صدر عارف علوی کو چینی صدر کی جانب سے تہنیت کا پیغام پہنچایا۔ چین پاکستان دوستی ہر قسم کے حالات میں آزمودہ دوستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ون چائنہ کے حوالے سے معاملات پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور ایشوز پر حمایت کرتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ میں پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوِئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ نومبر میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا۔ میرے دورے کا ایک اہم مقصد پاکستان، چین افغان وزرائے خارجہ کے مذاکرات میں شرکت ہے۔ آج سہہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں، جس میں تینوں ممالک شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سی پیک پر قائم ہیں، ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ کے خواہاں ہیں : بلاول بھٹو زرداری
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ حنا ربانی کھر اور میں نے ازبکستان میں افغانستان پر اجلاس مین شرکت کی۔ چین پاکستان اور افغانستان دوست ہمسائے ہیں۔ افغانستان کا پاکستان کے ساتھ ایک طویل بارڈر ہے۔
چن گینگ کا کہنا تھا کہ ہمسائے کہیں اور نہیں جا سکتے۔ لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت و مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کر سکتے ہیں۔ چین اور پاکستان افغانستان کی اقتصادی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے تحفظات کو سنجیدہ لیں گے اور اقدامات کریں گے۔ افغان طالبان انکلوسو حکومت بنائیں گے اور سب کو حقوق دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی و انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کو تیار ہے، تاکہ ای ٹی آئی ایل اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کے مصائب بہت سالوں سے جاری ہیں۔ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ افغان عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرے۔ ان کا مقصد افغانستان پر اتفاق رائے پید کرنا تھا۔ چین سہہ فریقی مذاکرات کرانے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









