پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

پنجاب میں درج تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کی جائے : عمران خان کی درخواست

06 مئی, 2023 15:41

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں درج تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کروانے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست کے مطابق پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہیں عدالتوں میں پیش ہوتے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور اور 2 میں توسیع کردی

درخوست میں کہا گیا کہ عدالتی پیشی کے دوران دیگر سائلین اور ان کے کیسز کی سماعت پر بھی فرق پڑتا ہے۔ درخواست گزار کے خلاف پنجاب میں درج تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ پر کرنے کا حکم دیا جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔