پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دیے گئے

07 مئی, 2023 13:46

پشاور: خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دیے گئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہ دینے پر انشورنس کمپنی نے آپریشن بند کردیے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صحت سہولت کارڈ پر دل، ڈائیلاسز اور کینسر سمیت مختلف بڑے آپریشن نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بون میرو ٹرانسپلانٹ صحت کارڈ سے کرانے کا اعلان

انشورنش کمپنی نے صحت کارڈ پینل میں شامل اسپتالوں اور تمام ڈی ایم اوز کو مراسلہ بھیج دیا اور کہا کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت تمام پینل اسپتال 9 مئی سے داخلے لینا بند کردیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔