میئر کراچی کیلئے 7 اضلاع میں پولنگ جاری، کانٹے کے مقابلے کی توقع

کراچی: 7 اضلاع کی 11 یوسیز میں 15 وارڈز کی 26 نشتوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
کراچی کی 11 یوسیز میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، اپنا میئر کراچی بنانے کی خواہش مند پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی زیادہ سے زیادہ یوسیز جیت کر پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع وسطی میں نیو کراچی ٹاؤن کی 2 اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی ایک یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، ضلع کورنگی میں کورنگی،لانڈھی اور شاہ فیصل ٹاؤن کی ایک ایک یوسی پر ضمنی انتخاب جاری ہے۔
ضلع غربی میں اورنگی کی 2 اور مومن آباد کی ایک یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، ضلع کیماڑی میں بلدیہ ٹاؤن کی یوسی نمبر دو اور ضلع جنوبی میں لیاری ٹاؤن کی یوسی نمبر دو میں پولنگ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ : ملک میں ایک ساتھ انتخابات کیس کی سماعت مکمل
ضلع وسطی کی 3 نشستوں پر 33، ضلع کورنگی کی 3 نشستوں پر 24 امیدوار، ضلع غربی کی 3 نشستوں پر 41 امیدوار، ضلع کیماڑی یوسی 2 بلدیہ پر9 اور ضلع جنوبی کی یوسی 2 لیاری پر 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔
امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی، پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کےفرائض انجام دے رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









