انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں: عمران خان

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیڑک براون کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورتحال اور معاشی پالیسوں پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا
پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویئے پر عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جہاں سب کیلئے یکساں قانون ہو۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









