پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج : پنجاب بھر سے گرفتار افراد کی تعداد ڈھائی ہزار ہوگئی

لاہور : پنجاب پولیس کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کی شناخت اور پھر گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اب تک دو ہزار 560 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پنجاب کی اہم رہنماء یاسمین راشد گرفتار
شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے لاہور کے 63، فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 13، راولپنڈی 29، اٹک 10، سیالکوٹ 5 اور میانوالی کے 6 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔
پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 جبکہ 8 نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیا گیا۔ لاہور میں 23، راولپنڈی 18، فیصل آباد 18، ملتان 8، سیالکوٹ 5، گوجرانولہ 3 اور اٹک میں ایک پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










