اچھی خبر : نادرا سینٹرز کی لمبی قطاروں سے تنگ شہریوں کیلئے متبادل آپشن دستیاب

نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب بنا قطار اور طویل انتظار قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر دوسری سہولیات ڈاک خانوں میں دستیاب کردی گئی ہیں۔
کراچی میں 10 جنرل پوسٹ آفس (جی پی اوز) میں شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولیات فراہمی کے لیے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں نادرا سہولیات کی فراہمی کے لیے نادرا سسٹم سے منسلک آلات نصب ہیں۔
پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولیات موجود ہیں جب کہ گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجرا کی سہولت بھی کاؤنٹرز پر موجود ہوگی۔
فراہم کردہ سہولیات میں شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے اور گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی کرائی جاسکتی ہے۔
ادھر پوسٹ آفس میں بلڈ ریلیشن کے بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب نہیں ہے جس کے لیے فارم کی 16 گریڈ آفیسر سے تجدید لازمی ہے جب کہ ایف آر سی اور (ب) فارم اجرا کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ آفس پر کاؤنٹرز قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کے لیے ہے۔
یہ پڑھیں : محکمہ داخلہ سندھ کا اسلحہ ڈیلرز کو نادرا سے منسلک کرنے کا فیصلہ
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












